جو مشرقی پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے ، ہمارا مینڈیٹ کم کرکے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا، عمران خان

ان امیج اس دن خراب ہوا، جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے
18 مارچ کومجھےجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنےکا منصوبہ تھا
زرداری ، شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس ائی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوا نے بتایا تھا
کورٹ ڈپٹی ایڈیٹرنوائے وقت
راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا۔انہوں نے کہا کہ اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے گئی، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں موجود قیمتی اشیاء کو اسی وجہ سے کہیں اور منتقل کردیا تھا، انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو آئی ایس آئی نے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا، توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سے گراف جیولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا، توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے مجھے توڑنے کے لیے توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو سزا دلوائی۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کو فیصل آباد کیس اور بھٹو کیس یاد ہے مگر قاضی فائز عیسیٰ کو نظر نہیں آرہا کہ لوگ ملٹری جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لندن پلان عاصم منیر اور نواز شریف کے درمیان تھا لندن پلان کے لیے ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا آئی ایس آئی نے ججز کی تقرریاں کروائیں، جو ایسٹ پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے مشرقی پاکستان میں مجیب الرحمن کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک توڑا گیا مجیب الرحمن کی اکثریت سے یحییٰ خان کی طاقت ختم ہوجاتی، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجیب الرحمن الیکشن جیت گیا تھا، مشرقی پاکستان کی طرح اب بھی ہمارا مینڈیٹ کم کر کے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت بادشاہ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور محسن نقوی وائسرائے بنا ہوا ہے شہباز شریف فیتے کاٹتا پھر رہا ہے اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے ملک کا معاشی طور پر بیڑا غرق ہونے لگا ہے آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں دوسری طرف ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں ملک میں لاقونونیت ہے۔
ڈیلی ڈان لندن اور ڈان ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا، جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔
انی پی ٹی آئی نے کہا کہ ساری قوم کو پتا ہے کہ عاصم منیر ملک چلا رہا ہے، جنرل عاصم منیر کی تقرری سے پہلے عارف علوی کے ذریعے پیغام بھیجا تھا کہ ہم تمہارے مخالف نہیں میں نے عارف علوی کے ذریعے عاصم منیر کو ٹیلی فون کروایا تھا کہ مجھے اس کے لندن پلان کے بارے میں معلوم ہے، علی زیدی رابطے میں تھا اس کے ذریعے بھی پیغام دیا تھا کہ نیوٹرل رہیں اور ملک کو چلنے دیں ہمیں کہا گیا کہ فکر نہ کرو وہ نیوٹرل رہیں گے، میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو جسٹس فائز عیسٰی سے انصاف کی امید ہے ؟ اس پر عمران خان کچھ دیر خاموش رہے اور بولے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے میں اس پر کوئی رائے دینا نہیں چاہتا، آج ملک بدل چکا ہے اور لوگوں میں شعور آچکا ہے، ہمیں غدار بنایا گیا نو مئی میں پھنسایا گیا لیکن قوم نے آٹھ فروری کو بتا دیا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کئی ججز، محسن نقوی، چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت لندن پلان کا حصہ تھے، میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی ہاں جنرل باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کرسکتا تھا لیکن نہیں کیا ہم نے اس سب کے باوجود بھی جنرل باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں، آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس ائی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوا نے بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جارہا۔بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کومجھےجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنےکا منصوبہ تھا، 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا، کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گراف جولری سیٹ کی مالیت 3ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سےگراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا، اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا، چوہدری پرویز الہی، شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کےکیسز ختم ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں