1983 ء میں پہلی بار کروائے گئے ایسے ہی سروے کے بعد سے یہ اب تک کی ریکارڈ کم ترین سطح ہے
2010ء میں جب موجودہ اپوزیشن لیبر پارٹی آخری بار اقتدار میں تھی، تب این ایچ ایس پر اطمینان کی سطح 70 فیصد رہی تھی
ہیلتھ رپورٹر
لندن:برطانیہ میں الیکشن سے قبل سرکاری نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) پر برطانوی عوامی اعتماد میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں 2023 ء میں کروائے گئے ایک سماجی رویے کے سروے کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ محض 24 فیصد باشندے این ایچ ایس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں یہ پانچ فیصد پوائنٹس کی کمی ہے جبکہ 1983 ء میں پہلی بار کروائے گئے ایسے ہی سروے کے بعد سے یہ اب تک کی ریکارڈ کم ترین سطح ہے۔
تازہ ترین سروے کے نتائج کوبرطانیہ کی موجودہ حکومت کے لیے ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ بھی رواں سال برطانیہ کے مجوزہ انتخابات سے قبل۔ یہ امر ووٹروں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے اور اس کے گہرے اثرات الیکشن کے نتائج پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ پبلک ہیلتھ سروس پر عوامی اعتماد گزشتہ چند سالوں سے مسلسل کم ہو رہا ہے۔ خاص طور سے 2020 ء میں کورونا کی وبا نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ دو ہزار بیس سے نیشنل ہیلتھ سروس پر اعتماد اور اس بارے میں اطمینان کی شرح 29 فیصد گری ہے۔مریضوں کا طویل انتظار اور میڈیکل عملے کے اراکین کی شدید قلت دراصل ان بنیادی وجوہات کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں جو عوامی عدم اطمینان کا سبب بنی ہیں۔ اس سروے میں کہا گیا،” یہ نتائج NHS کے لیے اور ان لوگوں کے لیے جو اس کی خدمات پر انحصار کرتے ہیں ایک اور ہنگامہ خیز اور مشکل سال کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور