سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ نے اسلام قبول کر لیا

انڈیا کی ریاست کولکتہ سے تعلق رکھنے والی اسلام کی اعلٰی اقدارسے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئیں
قیصر منظور چوہدری
ریاض:سعودی عرب کی تیما کمشنری میں انڈیا کی ریاست کولکتہ سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ اسلام کی اعلٰی اقدارسے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئیں۔
نومسلم خاتون نے بتایا کہ ’میں کافی عرصے سے مملکت مقیم ہوں جس خاندان کے پاس روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھی ان کا اخلاق اور کردار اتنا اچھا تھا کہ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور اسلام کے بارے میں جاننے کا شوق پیدا ہوا۔‘نومسلم خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں اہل خانہ کی شکرگزار ہوں کہ ان کی وجہ سے اسلام کی حقانیت تک پہنچ کر اپنی زندگی کے مقصد کو پا لیا۔ میں نہ صرف سربراہ خانہ بلکہ سعودی عرب کی بھی شکر گزار ہوں کہ یہاں آ کر مجھے اسلام کی دولت ملی جس نے میری زندگی کو منور کردیا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں