دو چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، آپ ہندوستان میں دہشت گردی پھیلائیں، گولیاں چلائیں، بم نصب کرنے کی کوشش کریں اور پھر کرکٹ کھیلنے کی بات کریں
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لندن:پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکرکے بیان کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جاءے گی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر سے سوال کیا گیا کہ 2025 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کیا بھارت کی ٹیم پاکستان جائے گی؟ جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھے گا۔
سیاست کو کھیلوں کے میدانوں میں لاتے ہوءے سیاسی بیان دیتے ہوئے بھارتی منسٹر انوراگ ٹھاکر نے الزام عائد کیا کہ جب میں بی سی سی آئی کا سربراہ تھا تو میرا موقف صاف تھا کہ دو چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ آپ ہندوستان میں دہشت گردی پھیلائیں، گولیاں چلائیں، بم نصب کرنے کی کوشش کریں اور پھر کرکٹ کھیلنے کی بات کریں، پہلے گولیاں چلانا بند کریں اور دہشت گردی بند کریں پھر اسٹیڈیم آباد ہوجائیں گے۔انہوں نے روز دیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہیے۔گزشتہ سال پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ مل کر ایشیاکپ کی میزبانی کی تھی، ابتدائی طور پر پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے باعث متبادل وینیو پر میچز کا انعقاد کروانا پڑا تھا۔
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
اٹلی:حافظ نعمان حیدر کے بیٹے علی حیدر کی قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب
سابق ممبر پنجاب اسمبلی شبیر کوٹلہ اور شکیل ذکاء کی آصف رضا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے شیخوپورہ آمد
برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو 5 سال اور 7 ماہ قید سزا