فرانس کے اسکول میں تشدد کا واقعہ، نوجوان ہلاک،ایک ہفتہ مہں دوسرا واقعہ،ملک بھر میں غم و غصہ

اس سے قبل دو اپریل کو فرانس کے جنوبی شہر مونپیلیے میں ایک 13 سالہ لڑکی کو اس کے اسکول کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا
ایجوکیشن رپورٹر
پیرس:فرانس میں ایک اسکول کے باہر تشدد سے ایک پندرہ سالہ طالب علم کی ہلاکت کے بعد تعلیمی اداروں میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔یہ واقعہ پیرس سے تقریباﹰ بیس کلو میٹر کی دوری پر واقع قصبے ویری شاٹیئوں میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی اور سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں