اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال بیان کرتے ہوئے زلزلہ آگیا، ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی’

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال بیان کی جارہی تھی
پولیٹیکل ڈپٹی ایڈیٹرنوائے وقت
نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس تھا، اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال بیان کی جارہی تھی۔
اجلاس میں ابھی غزہ کی صورتحال بیان ہی کی جارہی تھی کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے، زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا لیکن اجلاس میں موجود کسی کی ایک شریک نے کہا کہ ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں