ایک اچھی خبر
ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا
کئی سالوں سے اس لسٹ میں شامل تھا، پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو مشکلات کا سامنا تھا
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
اوسلو:ایک اچھی خبر یہ ہے جی ہاں تاجر، طلبا اور محققین کے لیے خوشخبری ہے کہ ناروے کی ’’نیشنل تھریٹ اسسمنٹ 2024‘‘ کی فہرست میں سے پاکستان کا نام نکال دیا گیا۔
یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔
اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری کیا ہوا تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ سے نکال دیا گیا ہے۔اس اقدام سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور پاکستانی طلبا کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔
ایسا صرف پاکلستان ہی میں ہو سکتا ہے ،کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ : فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بے گناہ قرار
افضال بھٹی کو اوورسیز پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنا اہم قدم ہے
اٹلی: تحریک کشمیر اٹلی کے راجہ وسیم کو عمرہ کرنے پر مبارکباد
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے :ڈنمارک میں قرآن شریف کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ یونی ورسٹی ہے