عملے کے ایک رکن کو موصول ہونے والے ٹیکسٹ میسج میں متنبہ کیا گیا کہ اس کی انگلیاں ’کاٹ دی جائیں گی۔‘
دنیا بھر میں فیکٹ چیکنگ تنظیموں کو دھمکیوں، ہراسیت اور فنڈنگ کی کمی کا سامنا
ڈپلومیٹ رپورٹرنوائے وقت
لندن:انٹرنیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک (آئی ایف سی این)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر آزاد میڈیا کا گلا گھونٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
عملے کے ایک رکن کو موصول ہونے والے ٹیکسٹ میسج میں متنبہ کیا گیا کہ اس کی انگلیاں ’کاٹ دی جائیں گی۔‘نٹرنیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک (آئی ایف سی این) کے ایک نئے سروے کے مطابق 69 ممالک میں 137 تنظیموں کے لیے سب سے اہم کام آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے
انڈیا میں وزیراعظم نریندر مودی جو کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مسلسل تیسری بار جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن ان پر آزاد میڈیا کا گلا گھونٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔کم وسائل والے اور حملوں کی زد میں فیکٹ چیکنگ تنظیمیوں کا اس سال درجنوں ممالک میں انتخابات کے انعقاد کے دوران کام ختم ہو گیا ہے۔
الیکشن کی شفافیت کے لیے خطرہ بننے والے جعلی سیاسی دعوؤں اور دھوکہ دہی کو کچھ محققین نے ایک بظاہر نہ ختم ہونے والے کھیل کے طور پر تشبیہ دی ہے، لیکن اس صورتحال میں یہ فیکٹ چیکنگ کے لیے یہ ایک چیلنج بن چکا ہے۔
![](https://www.nawaiwaqt.co.uk/wp-content/uploads/2024/04/101-Dawn-London.jpg)