اسرائیلی فوجیوں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا گیا جو کہ بہت بڑی فتح ہے،حماس کا دعوی
ڈان ٹی وی رپورٹ
غزہ:حماس نے گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 کمانڈوز ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی فوجی ایک سرنگ میں آپریشن کے لیے پہنچے تھے جہاں حماس کے گھات لگائے جانبازوں نے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔
حماس کے بقول اس کارروائی میں 14 اسرائیلی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا گیا جو کہ بہت بڑی فتح ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پہلے تو اپنے 14 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تاہم بعد میں 4 کمانڈوز کی ہلاکت کو تسلیم کرلیا جب کہ دیگر فوجی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں فوجی کمانڈو بریگیڈ کا حصہ تھے۔ جن کی شناخت کیپٹن آئیڈو، سارجنٹ امیتی ایون شوشن، سارجنٹ ریف ہاروش اور سارجنٹ الائی زائر کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں کمانڈوز کی عمریں 20 سال تھیں اور وہ حماس کے ٹھکانے پر آپریشن کے لیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی نے پشاور جلسہ منسوخ کردیا، ٹینٹ ولیج آباد کرنے کا فیصلہ
امریکی الیکشن میں پُرتشدد واقعات کا خدشہ، ریاست واشنگٹن میں نیشنل گارڈز ’سٹینڈ بائی‘،برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا دعویٰ
عمران خان کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع
ٹیکس اہداف میں ناکامی،آئی ایم ایف کا منی بجٹ کا مطالبہ
آکسفورڈ الیکشن، زلفی بخاری نے عمران خان کو پھنسایا: بہن روبینہ خان