طالبان حکومت کے یورپی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے ان نوادرات کی واپسی میں رکاوٹیں ،ان تک رسائی کا امکان نہیں
سٹاف رپورٹرنوائے وقت
لندن:ناٹو ممالک نے بیس سالہ جنگ کے دوران افغانستان سے6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے 5 ہزار سال پرانے نوادرات لوٹ کر یورپ کے میوزیمز میں رکھ دیئے۔ کابل طالبان کے حوالے کرنے سے قبل محفوظ کارٹن میں قیمتی اشیا منتقل کیے گئے۔ بعض اہم نوادرات سابق حکومتی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے اور بعدازاں یورپ میں فروخت کر دیئے۔ذرائع کے مطابق جرمنی، اسپین، فرانس، برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک جن کے افواج افغانستان میں موجود تھیں اور جب قطر مذاکرات کامیابی کی طرف جارہے تھے تو ان ممالک کے اہلکاروں نے طالبان سے محفوظ رکھنے کے نام پر یہ نوادرات یورپ منتقل کر دیے جن میں 5000 سال قبل کے بدھ مت کی مورتیاں، پرشین ایمپائر کے زیورات، دارا کے دور حکومت کی مورتیاں اور دیگر آثار قدیمہ شامل ہیں۔افغان حکومت کے جاری سروے کے مطابق افغانستان سے تقریباً 29 ہزار قیمتی نوادرات غائب ہوئے ہیں جن میں اکثریت یورپ کی مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ بعض قیمتی نوادرات اشرف غنی حکومت کے حکومتی اہلکاروں نے لوٹ کر اپنے پاس رکھے ہیں، تاکہ مناسب وقت میں فروخت کرسکیں۔
پنجاب پولیس کی اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کو پاکستان کی ویمنز ٹیم کی سربراہ مقرر کیے جانے امکان،’نقوی خاندان کی لاٹری لگی ہوئی ہے‘ ، سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بھی مضبوط امیدوار
برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی نئی سربراہ کون ہیں؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں
پی ٹی آئی نے پشاور جلسہ منسوخ کردیا، ٹینٹ ولیج آباد کرنے کا فیصلہ
امریکی الیکشن میں پُرتشدد واقعات کا خدشہ، ریاست واشنگٹن میں نیشنل گارڈز ’سٹینڈ بائی‘،برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا دعویٰ
عمران خان کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع