لنکن شائرمیں ایک شخص نے اپنی نوجوان بیوی کو چاقو کے وار کر کے مارنے کے بعد اس کی لاش کے 200 ٹکڑے کر کے دریا میں بہا دیے
سٹاف رپورٹرنوائے وقت
لندن:اف اتنی سنگدلی، برطانیہ کے لنکن شائرعلاقے میں ایک شخص نے اپنی نوجوان بیوی کو چاقو کے وار کر کے مارنے کے بعد اس کی لاش کے 200 ٹکڑے کر کے دریا میں بہا دیے۔
برطانوی شہری 28 سالہ نکولس میٹسن نے مارچ 2023 میں اپنی 26 سالہ بیوی ہولی براملی کو بے دردی کے ساتھ چاقو کے چار وار کر کے قتل کیا، اور پھر اس کی لاش کو دو سو ٹکڑوں میں کاٹ کر دریا میں بہا دیا۔
نکولس کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے اس سے قبل اپنی بیوی کے پسندیدہ پالتو جانوروں کو بھی نہایت خوف ناک طریقوں سے قتل کیا تھا، براملی کی والدہ اینیٹ نے نکولس میٹسن کو ایک ’شیطان جانور‘ قرار دیا جو کئی بار اپنی بیوی کے پالتو جانوروں کو بے دردی سے مار چکا تھا۔
لنکن کراؤن کوٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ لنکن کے علاقے شٹلزورتھ میں واقع فلیٹ میں خاتون کے جسم کے ٹکڑوں کو پہلے تو کچن کی الماری میں چھپایا گیا، پھر قاتل نے اپنے اسکول کے دوست جوشوا ہینکاک کو 50 پاؤنڈ کی ’ملازمت‘ پر رکھا اور اسے بے خبر رکھ کر اس کی مدد سے براملی کی لاش کے ٹکڑے بسنگھم میں دریائے ویتھم میں پھینکے۔
25 مارچ کو کسی نے دریا میں جسم کے کچھ ٹکڑے تیرتے دیکھے تو پولیس کو مطلع کر دیا، ٹکڑوں میں انسانی ہاتھ بھی شامل تھا جس کی وجہ سے فوراً پہچانا گیا کہ یہ انسانی جسم کے ٹکڑے ہیں جانور کے نہیں۔پولیس نے فلیٹ کی تلاشی کے دوران وہاں بلیچ اور امونیا کی تیز بو محسوس کی، ایک تولیے پر آری پڑی دیکھی، باتھ روم میں خون آلود چادریں اور بیڈروم کے فرش پر خون کا ایک بڑا دھبا دیکھا۔ پولیس نے شہادتوں کی بنیاد پر جلد ہی اسے بیوی کے قتل میں گرفتار کر لیا۔ جوشوا ہینکاک کو بھی 5 اپریل کو گرفتار کیا گیا اور اس پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا۔میٹسن نے ابتدائی طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے سے انکار کیا لیکن 23 فروری کو اقرار جرم کر لیا، جب اس کے موبائل فون کی تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ اس نے گوگل پر کچھ چیزیں سرچ کی تھیں، جیسا کہ لاش کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے؟ اور اگر بیوی مر جائے تو مجھے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ اور کیا خدا قتل کو معاف کر دیتا ہے؟
بیوی کے قتل کے بعد میٹسن نے اس کے فیس بک اکاؤنٹ کا بھی کئی دنوں تک استعمال کیا، اور بیوی کے دوستوں کو میسج کرتا رہا تاکہ وہ اسے زندہ سمجھتے رہیں۔ اس نے بیوی کے دوستوں کو یہ بھی بتایا کہ اس نے شوہر کو چھوڑ دیا ہے اور مانچسٹر منتقل ہو گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں پتا چلا کہ 14 ویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ سے 25 مارچ کو میٹسن نے لفٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں تھیلیاں منتقل کیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ براملی کے دل سمیت جسم کے کچھ ٹکڑے نہیں مل سکے۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور