جرمن چانسلر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

اولاف شولس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ آٹھ اپریل بروز پیر سے فعال کر دیا گیا، لوگوں کو حکومتی اقدامات سے باخبر رکھنے کی کوشش کی جائے گی
میڈیا رپورٹررنوائے وقت
پیرس:جرمن چانسلر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔
جرمن چانسلر اولاف شولس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ آٹھ اپریل بروز پیر سے فعال کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان نے بتایا ہے کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مدد سے لوگوں کو حکومتی اقدامات سے باخبر رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔حکومتی ترجمان اشٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اکاؤنٹ کی مدد سے ایسے لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جو ٹک ٹاک پر سیاسی امور پر بحث ومباحثہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میڈیم سے روزمرہ حکومتی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے فروری میں اس سوشل میڈیا ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں