کچھ بھی کرنا پڑے الیکشن جیتنا ہے
یہ چینلز منفی مواد بناکرمسلمانوں، اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے مودی سرکاراوربی جے پی کوخوش کررہےہیں
نیریٹو ریسرچ لیب کے گزشتہ تین ماہ کے درمیان یوٹیوب چینلزپرشائع ہونے والی ڈھائی ہزارسے زائد ویڈیوزمیں بھارتی نیوز چینلز اپوزیشن کوکوریج نہیں دے رہے
پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت
دہلی:2024 کے بھارتی انتخابات پرشایع انکشافی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی سرکار کی انتخابی مہم کو بڑھاوا دینے کیلئے یوٹیوب چینلز کے ذریعے جھوٹا مواد پھیلایا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ برسوں میں بھارتی میڈیا کی غیرجانبداری اورآزادی صحافت پر مودی کا اثرورسوخ بڑھ گیاہے، بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بھی غلط معلومات اوراسلاموفوبیا پرمبنی من گھڑت خبریں چلارہےہیں، یہ چینلز منفی مواد بناکر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے مودی سرکاراوربی جے پی کوخوش کررہےہیں۔
مودی سرکار کی انتخابی مہم کو بڑھاوا دینے کیلیے یوٹیوب چینلز کے ذریعےجھوٹا مواد پھیلایاجارہا ہے اور یہ چینلز مسلمانوں کے بارے میں سازشی اورمن گھڑت نظریات پیش کررہےہیں۔
بھارتی نیوز ذرائع کےمطابق بھارتی عوام یوٹیوب اور واٹس ایپ سے آنیوالی خبروں پرزیادہ اعتماد کرتےہیں ، جس پرمودی سرکار کا غلبہ ہے۔
دہلی میں نیریٹو ریسرچ لیب کے گزشتہ تین ماہ کے درمیان یوٹیوب چینلزپرشائع ہونے والی ڈھائی ہزارسے زائد ویڈیوز کے تجزیے میں سامنے آیا کہ بھارتی نیوز چینلز اپوزیشن جماعتوں کو کوئی کوریج نہیں دے رہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ چینلزاسلاموفوبک جذبات کو اُبھارتے اور مُسلم دشمنی کا استعمال کرتےہیں۔
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد