فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، دھماکا جان بوجھ کر کیے جانے کا خدشہ

دھماکا پیرس کے مشرقی علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت کی ساتویں منزل پر ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے دھماکا جان بوجھ کر کیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔جس سے علاقے کی عمارتیں ہل کر رہ گییں
دھماکا پیرس کے مشرقی علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت کی ساتویں منزل پر ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
17 سے زائد فائر فائٹرز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، حکام نے دھماکا گیس کی وجہ سے ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں