ڈاکٹر اختر گلفام سے
بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھارت میں سیزن کے اچھے آغاز کے لیے میچز کے منتظر ہیں، 9 کیوی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں جبکہ اب تک 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
آئی پی ایل میں ایک ٹیم میچ کے لیے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کر سکتی ہے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کین ولیمسن تین میچز باہر بیٹھے دو میچز میں 27 رنز بنائے جبکہ فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں اور راچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز سکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے پانچ میچز میں 118 رنز بنائے ہیں۔
دوسری جانب آئی پی ایل میں آل راؤنڈر مچل سینٹنر، وکٹ کیپر بلے باز ڈیون کانووے، فاسٹ باؤلر لوکی فرگسن، بیٹر گلین فلپس اور فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے :ڈنمارک میں قرآن شریف کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ یونی ورسٹی ہے
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ، برطانوی سکھوں اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دےدیا
سر منڈواتے ہی اولے پڑے:امریکی کانگریس رکن کی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد ’فری عمران‘ پوسٹ ، وزیر داخلہ کے لیے بڑی ناکامی
یہ سفر بھی تمام ہوا:لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ جنگ لندن بند ہو گیا