عالمی برادری کو اس مسئلے پر جلد متفقہ اور جامع لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے
وزیراعظم نیتن یاہو، مجھے کہنے دیں، غزہ میں آپ کی بربریت سے ہم بیزار ہیں،فی الفور جنگ بندی کرکے امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائیں
پولیٹیکل رپورٹر
ڈبلن:آئرلینڈ کے نو منتخب وزیراعظم سائمن ہیرس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جارحانہ اور سفاکانہ اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔
آئرلینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے جرات مندانہ بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سخت سرزنش کی اور فلسطین کے حوالے سے اپنا اصولی مؤقف کھل کر پیش کیا۔
آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہنے دیں، غزہ میں آپ کی بربریت سے ہم بیزار ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور جنگ بندی کرکے امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔
ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم 37 سالہ سائمن ہیرس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور جلد اعلان کریں گے۔
وزیراعظم سائمن ہیرس نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے پر جلد متفقہ اور جامع لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے