وزیراعظم شہباز شریف کا عام پرواز میں سفر مسافروں کیلئے اذیت اور مشکلات کا سبب بن گیا

پولیٹیکل رپورٹر
اسلام آباد/لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کا کمرشل پرواز میں دورہ سعودی عرب عام مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا۔

ڈیلی ڈان لندن اور ڈان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا طیارہ وطن واپسی کے لیے جدہ ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے کھڑا رہا۔جدہ سے وطن واپسی پر حکومتی وفد کے لیے اسلام آباد جانے والی پرواز کو لاہور میں اتار لیا گیا، حکومتی وفد کے لاہور میں اترنے کے باوجود طیارہ 2 گھنٹے تک ایئرپورٹ پرکھڑا رہا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے ایئرپورٹ پر کھڑے رہنے پر مسافروں کا صبر جواب دے گیا اور انہوں نے غصے اور برہمی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جدہ سے اسلام آباد کے لیے شیڈول پرواز پی کے 842 میں 357 مسافر سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں