مذہبی رپورٹرنوائے وقت
اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔
شوال کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اسلام آباد میں چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں بشمول کراچی، پشاور، فیصل آباد، مہمند، سکردو سے شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے متفقہ طور فیصلہ کیا کہ کل یکم شوال اور عیدالفظر ہوگی۔
خیال رہے کل سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے وہاں بھی عید بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔
قبل ازیں جانب محمکہ موسمیات نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں مطلع صاف ہے چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوئی۔ ’آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔ سائنسی بنیاد پر 19 سے 20 گھنٹے کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔‘
اٹلی نے اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کر دی، کرکٹ کھیلنے پر 100 یورو جرمانہ
معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض
پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار،ڈان ذرایع
سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی، بیرون ملک جانے والے 99 سکالرز غائب ،ایچ ای سی نے نئے سکالرز کو بیرون ملک بھیجنا عارضی طور پر روک دیا ہے
یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات