خوشحال ممالک میں سوئٹزرلینڈ پھر بازی لے گیا،لکسمبرگ کا دوسرا نمبر

گزشتہ برس معیشت میں معمولی بہتری کے باوجود 2024ء میں عالمی بے روزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اقوام متحدہ
سپیشل رپورٹرنوائے وقت

لندن:خوشحال ممالک میں سوئٹزرلینڈ پھر بازی لے گیا۔ سوئٹرزلینڈ سب سے زیادہ سالانہ اوسط تنخواہ ادا کرتا ہے۔ جو 86 ہزار 777 ڈالر ہے۔ جبکہ فہرست میں لکسمبرگ کا دوسرا نمبر ہے۔ ادھر انسانی ترقی کے انڈیکس (ایچ ڈی آئی) میں بھی سوئٹزرلینڈ کی بالادستی برقرار ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ اوسط تنخواہ ادا کرنے والے ممالک کی بات کی جائے تو سوئٹزرلینڈ نمایاں ہے۔ انسائیڈر منکی نامی ایک فنانس ویب سائٹ (جو عام سرمایہ کاروں کو مفت انسائیڈر ٹریڈنگ اور ہیج فنڈ ڈیٹا فراہم کرتی ہے) نے یہ فہرست شائع کی ہے۔ جس کے تحت سوئٹزرلینڈ میں اوسط تنخواہ 86 ہزار 777 ڈالر کی سطح پر ہے۔ جبکہ لکسمبرگ میں 75 ہزار 316 ڈالر اوسط تنخواہ ہے۔ ڈنمارک 71 ہزار 268 ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اوسط تنخواہ 59 ہزار 428 ڈالر۔

ناروے میں اوسط تنخواہ 59 ہزار 300 ڈالر۔ آسٹریلیا میں اوسط تنخواہ 59 ہزار 139 ڈالر ہے۔ جبکہ جرمنی میں اوسط تنخواہ 55 ہزار 599 ڈالر۔ آئس لینڈ میں اوسط تنخواہ 52 ہزار 440 ڈالر۔ سنگاپور میں اوسط تنخواہ 51 ہزار 921 ڈالر اور یو اے ای اوسط تنخواہ 51 ہزار 390 ڈالر کے ساتھ 10 ویں نمبر ہے۔ موناکو میں اوسط تنخواہ 51 ہزار ڈالر۔ قطر میں اوسط تنخواہ 50 ہزار 868 ڈالر۔

فن لینڈ میں اوسط تنخواہ 49 ہزار 613 ڈالر۔ آئرلینڈ میں اوسط تنخواہ 48 ہزار 887 ڈالر اور کینیڈا میں اوسط تنخواہ 48 ہزار 607 ڈالر ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ میں اوسط تنخواہ 47 ہزار 703 ڈالر۔ ہانگ کانگ میں اوسط تنخواہ 46 ہزار 951 ڈالر۔ آسٹریا میں اوسط تنخواہ 46 ہزار 379 ڈالر۔ سویڈن میں اوسط تنخواہ 46 ہزار ڈالر اور نیدرلینڈز میں وسط تنخواہ 45 ہزار 323 ڈالر ہے۔

اسی طرح بلجیم میں اوسط تنخواہ 45 ہزار 348 ڈالر۔ جاپان میں اوسط تنخواہ 45 ہزار ڈالر۔ برطانیہ میں اوسط تنخواہ 44 ہزار 323 ڈالر۔ اٹلی میں اوسط تنخواہ 43 ہزار 920 ڈالر اور اسرائیل میں اوسط تنخواہ 42 ہزار 300 ڈالر ہے۔ خیال رہے کہ درج بالا اوسط تنخواہ سالانہ بنیاد پر درج کی گئی ہے۔ جبکہ اس کا ڈیٹا سرمایہ کاری کی ویب سائٹ ’انسائڈر منکی‘ نے دنیا بھر سے مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کو ادا کی جانے والی سالانہ اوسط تنخواہ سے اکٹھا کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ برس معیشت میں معمولی بہتری کے باوجود 2024ء میں عالمی بے روزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023ء میں بے روزگاری کی شرح 2022ء میں 5.3 فیصد سے کم ہوکر 5.1 فیصد ہوگئی تھی۔ تاہم 2024ء کے آؤٹ لک میں 2023ء کے مقابلے اس شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ شرح 5.2 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں