آج کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہو رہے ہیں،نیی تحقیق میں حیران کن انکشاف

1950 اور 1954 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں 1965 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد میں جلد بڑھاپے کا امکان 17 فیصد زیادہ ہے
ہیلتھ رپورٹرنوائے وقت

لندن: ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ آج کے دور میں نوجوان تیزی سے بڑھاپے کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے کینسر میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے پایا کہ 1950 اور 1954 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں 1965 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد میں جلد بڑھاپے کا امکان 17 فیصد زیادہ ہے۔
محققین کی ٹیم نے 149,000 لوگوں کے خون کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ 55 سال سے کم عمر کے بالغوں میں جلد بڑھاپے کا تعلق بعض کینسر کے خطرے کو زیادہ کردیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں