اس فہرست میں ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر شامل کیا جاتا ہے
امیگریشن رپورٹرنوائے وقت
لندن:برطانیہ نے مزید 8 ممالک کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔
برطانوی وزارت خارجہ (ایف سی او) کی جانب سے جاری تازہ ترین الرٹ میں اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرکے مزید 8 ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ایسے ممالک کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست کا مقصد بیرون ملک جانے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
اس فہرست میں ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر شامل کیا جاتا ہے۔
اس فہرست میں شامل کیے گئے نئے 8 ممالک وہ ہیں جو اس وقت تنازعات اور شورش کا شکار ہیں، ان میں روس، یوکرین، اسرائیل، ایران، سوڈان، لبنان، بیلاروس اور فلسطین شامل ہیں۔
تازہ اپڈیٹ سے قبل بھی پاکستان، سعودی عرب، افغانستان، برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، نائجر، شمالی کوریا، صومالیہ، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن اس فہرست میں شامل تھے۔
برطانوی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ صرف ناگزیر صورت حال میں ہی اِن ممالک کا سفر کریں اور تمام احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور