لاہور میں عید کے روز لاپتہ ہونے والا 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

آیرش علی
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے شالیمار میں 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے سے 9 سالہ عبداللہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھا جس کی آج ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی جس کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج تھا۔
لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، جس نے عبداللہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں