ڈاکٹر اختر گلفام
لاہور:برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اخبار اور نیوز پیپر آف دی ایرنواءے وقت لندن ،ڈیلی ڈان لندن اور ڈان ٹی وی کو ذرایع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق رضوان اس ذمے داری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ساتھ ہی شاداب خان کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانگی شیڈول ہے۔