پاکستان اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر رہا ہے اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر سمت میں جاری ہے،آئی ایم ایف سربراہ کرسٹینا جیورجیووا
کامرس رپورٹرنوائے وقت
لندن:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان تین ارب ڈالر کے ایک اسٹیڈ بائی قرضے کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔ یہ بات آئی ایم کی سربراہ کرسٹینا جیورجیووا نے بتائی۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جیورجیووا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اس فالواپ قرضے کے سلسلے میں جاری بات چیت میں ‘ اہم معاملہ‘ زیربحث ہے۔ جیورجیووا نے اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر رہا ہے اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر سمت میں جاری ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان کو ایک طویل عرصے سے معاشی بحران کا سامنا ہے اور اسی تناظر میں جیورجیووا کا کہنا تھا، ”عزم یہی ہے کہ اس راستے پر سفر جاری رکھا جائے اور اسی لیے یہ ملک دوبارہ ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کے پاس ایک فالو اپ پروگرام کے لیے دوبارہ رجوع کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یہاں ایک اہم معاملہ ہے جو پاکستان کو حل کرنا ہے، یعنی ٹیکس۔ کس طرح معاشرے کے امیر لوگوں کو معیشت میں حصہ ملانے میں شامل کیا جائے، ساتھ ہی عوامی شعبے میں اخراجات کا طریقہ کار اور زیادہ شفافیت کا موضوع زیربحث ہے۔‘‘
اٹلی نے اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کر دی، کرکٹ کھیلنے پر 100 یورو جرمانہ
معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض
پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار،ڈان ذرایع
سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی، بیرون ملک جانے والے 99 سکالرز غائب ،ایچ ای سی نے نئے سکالرز کو بیرون ملک بھیجنا عارضی طور پر روک دیا ہے
یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات