رانا وحید
چیچہ وطنی: چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود 24 گیارہ ایل میں بھائی نے فائرنگ کرکے 2 بہن بھائیوں کو زخمی کر دیا ۔فائرنگ والا شخص موقع سے فرار تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 24 گیارہ ایل میں نعیم ولد سکندر انصاری نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا سگا بھائی فخر عمر 20 سال اور چھوٹی بہن حمیرا بی بی عمر 19 سال شدید زخمی ہو گۓ وہ والدہ کو بھی ڈھونڈتا رھا لیکن وھ خوش قسمتی سے گھر سے باھر بھاگ گئ ریسکیو 1122 نے زخمی بہن بھائی کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا ۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی
دریں اثنا چیچہ وطنی میں تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی حدود نواحی گاؤں 61 بارہ ایل میں دو شادیوں کا حامل شخص اے ائ ایس شیر بہادر اپنی بیوی کو ملنے نواحی گاؤں میں آیا ہوا تھا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلہ دبا کر قتل کردیا گیا جس کے نعش گندم کی فصل سے ملی قتل ہونے والا شخص تھانہ حویلی لکھا اوکاڑہ میں تعینات تھا ۔ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ھے جبکہ پولیس تھانہ بنگلہ اوکانوالہ مصروف تفتیش ہے