ڈاکٹر اختر گلفام سے

سعودی سپر کپ فٹ بال: الہلال نے اتحاد کو چار-ایک سے شکست دے دی
ڈاکٹر اختر گلفام سے
ابوظبی :سعودی سوپر کپ کے ابوظبی میں ہونے والے فائنل فٹ بال میچ میں الہلال نے اتحاد کو چار، ایک سے شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ ریاض کی بڑی فٹ بال ٹیم کی ابو ظبی میں ایک شاندار فتح تھی، تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کرسچیانو رونالڈو کی فٹ بال ٹیم النصر کی نسبت برتری کیسے حاصل کرے گی۔

الہلال جو، ایشین چیمپئنز لیگ اور سعودی کنگز کپ کے سیمی فائنل تک پہنچ چکا ہے، نے تمام مقابلوں میں ٹاپ ٹیموں کے لیے اپنے عالمی ریکارڈ جیتنے کے سلسلے کو مسلسل 34 گیمز تک بڑھا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں