ایرانی فورسز نے اسرائیلی بحری جہاز قبضے میں لے لیا، 20 رکنی عملہ بھی موجود

جہاز کا رخ فی الحال ایران کی طرف ہے، ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتاہے
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
لندن:ایرانی فورسز نے اسرائیلی کے بحری جہاز پر قبضہ کر لیا۔آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز نے اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔
میڈیا آوٹ لیٹس کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے بحری جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ بھی موجود ہے۔ قبضے میں لیے گئے جہاز کا رخ فی الحال ایران کی طرف ہے۔
دوسری طرف امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتاہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں