یہ شکاری ہیں،رابطوں کے لیے، پیسوں کے لیے اور تعلقات بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں،بھارتی شوبز انڈسٹری کی اصلیت بے نقاب
فلم انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ طاقت اور اثرورسُوخ کے لیے شادی کرتے ہیں۔
شوبز رپورٹرنوائے وقت
ممبی: معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے بالی وڈ کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کے انٹرویو نے ہر طرف ہلچل مچا دی ۔انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بالی وڈ کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’اداکار ’نیٹ ورکنگ‘ کے لیے شادی کرتے ہیں۔‘
نورا کے لیے بالی وڈ کا سفر مشکل رہا ہے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی کینیڈین اداکارہ کو ان کی کمزور ہندی کی وجہ سے ’تذلیل‘ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔بالی وڈ انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے نورا فتحی کا کہنا تھا کہ ’میں یہ اپنے سامنے ہوتا دیکھ رہی ہوں۔‘
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے اِسے شوبز انڈسٹری میں ہوتے دیکھا ہے۔ لوگ طاقت اور اثرورسُوخ کے لیے شادی کرتے ہیں۔‘
بالی وڈ میں بطور ڈانسر اپنی شناخت بنانے والی فنکارہ کا کہنا ہے کہ ’لوگ اپنی بیویوں یا شوہروں کو نیٹ ورکنگ کے لیے، رابطوں کے لیے، پیسوں کے لیے اور تعلقات بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔‘
’کوئی کہتا ہے کہ مجھے اُس (اداکارہ) سے شادی کرنی ہے تاکہ میں آئندہ تین برسوں تک انڈسٹری میں اِن رہ سکوں، کیونکہ اُس (اداکارہ) کی ریلیز ہونے والی نئی فلمیں باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہیں۔‘
نورا فتحی کے مطابق ’بالی وڈ انڈسٹری میں لوگ اس طرح حساب کتاب کرتے ہیں۔ یہ بھی شکاری ہیں، کیا آپ ایسا نہیں سوچتے؟‘
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
اٹلی:حافظ نعمان حیدر کے بیٹے علی حیدر کی قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب
سابق ممبر پنجاب اسمبلی شبیر کوٹلہ اور شکیل ذکاء کی آصف رضا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے شیخوپورہ آمد
برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو 5 سال اور 7 ماہ قید سزا