سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ، کینیڈا نے سفارتی مشنز سے متعدد بھارتی ملازمین کو فارغ کر دیا

ڈپلومیٹک مشنز سے درجنوں بھارتی عملے کو فارغ کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عملے کی کمی کے سبب ڈپلومیٹک مشنز کو منظم کرنا مشکل ہے
فرحان اختر
ٹورنٹو: کینیڈا کی جانب سے بھارت میں سفارتی مشنز سے متعدد بھارتی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔
کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا، کینیڈا نے بھارت میں ڈپلومیٹک مشنز سے درجنوں بھارتی عملے کو فارغ کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عملے کی کمی کے سبب ڈپلومیٹک مشنز کو منظم کرنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا، کینیڈین وزیر ا عظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں