ایران کا حملہ روکنے کیلیے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کی قیمت چکانا پڑی؛ رپورٹ

ڈرونز حملوں دوران نشانے سے بچنے کے لیے اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی رہے اور ہوائی اڈوں پر نہیں اُترے
وار رپورٹرنوائے وقت
تل بیب: اسرائیل کو ایران کے ڈرونز حملوں کو روکنے کے لیے ایک ارب ڈالر کی قیمت چکانا پڑی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے دفاعی فضائی نظام نے ایران کے 100 سے زائد ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بناکر فوجی تنصیبات اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنایا لیکن ان حملوں کو روکنے میں ایک ارب ڈالر خرچ ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ڈرونز حملوں دوران اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی رہے اور ہوائی اڈوں پر نہیں اُترے تاکہ ان ڈرونز کا نشانہ بننے سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں