کوٹ رادھا کشن میں تحریک لبیک پاکستان کے انتخابی دفتر پرحملہ، درجنوں افراد کا دھاوا ، شدید فائرنگ

سجاد انصاری
قصور: کوٹ رادھا کشن میں تحریک لبیک پاکستان کے انتخابی دفتر پرحملہ کرتے ہوءے درجنوں افراد نے دھاوا بول دیا اورشدید فائرنگ کی۔بتایا جاتا ہے کہ

ریحان میو نامی شخص نے رات گئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر پر حملہ کیا لیکن

فائرنگ سے کارکنان معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور انہوں نےبھاگ کر جان بچائی۔
ملزمان کے حملہ سے کچھ وقت قبل ضلعی امیر زاہد عطاری نے دفتر کا افتتاح کیا تھا
ملزمان کی تحریک لبیک کے آفس پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
ویڈیو میں ریحان میو اور اس کے ساتھیوں کو ھاتھوں میں اسلحہ و ڈنڈے لئے دفتر میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے

ضلعی امیر تحریک لبیک زاہد عطاری الیکشن کمیشن ، آئی جی پنجاب واقع کا نوٹس لیں وگرنہ احتجاج کرینگے ۔
پولیس نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اخبار اور نیوز پیپر آف دی ایر نواءے وقت لندن ،انگریزی اخبار ڈان لندن اور ڈان ٹی وی کو بتایا کہ تاحال تحریک لبیک کی طرف سے تحریری درخواست نہیں آئی مگر ملزمان کے خلاف کاروائی کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں