آئرلینڈ سے آئے غیر ملکی وفد سکھ یاتریوں کا تھانہ ہڑپہ کا وزٹ

رانا وحید

ساہیوال: آئرلینڈ سے آئے غیر ملکی وفد سکھ یاتریوں کا تھانہ ہڑپہ کا وزٹ ، SIPS کے تحت نئے بننے والے تھانہ ہڑپہ میں 5000 ہزار سالہ پرانی تہذیب اور تھانہ میں فراہم کردہ جدید ترین سہولیات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا،ایس ایچ او ملک وقاص ڈھکونے وفدکو ہڑپہ کی تاریخ سے روشناس کروایا اور تھانہ میں دی جانے والی جدید سہولیات سے آگاہ کیا ،ایس ایچ او نے وفد کو تھانہ میں موجود خصوصی دیوار پر ہڑپہ کی تاریخ کے حوالے سے نصب شدہ نوادرات کی تفصیلات بتائیں-وفدنے پولیس کی مہمان نوازی،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اورقدیمی تہذیب ہڑپہ کو تھانہ کا حصہ بنانے پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی کاوشوں کو خوب سراہا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں