ساہیوال میں بغیر ہیلمٹ اورلین لائن ڈسپلن سے متعلق آگاہی کی پولیس مہم
رانا وحید
ساہیوال :وزیراعلی پنجاب کے ویژن کےمطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ساہیوال شہریوں کو بغیر ہیلمٹ اورلین لائن ڈسپلن کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے۔تاکہ موٹرسائیکل اوررکشہ سڑک پر بائیں جانب والی لین میں چلیں اور بلاضرورت لین تبدیل نہ کریں۔موٹر سائیکل سوار سے گذارش ہے کہ ہیلمٹ اورلین لین لائن ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں