اسرائیل پر داغے گئے ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے فروخت کے لیے ویب سائٹ پر موجود

انڑنیشنل رپورٹرنوائے وقت
لندن :اسرائیل پر حالیہ حملے کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے ٹکڑے اردن کی معروف ویب سائٹاوپن سُوق پر فروخت کے لیے سامنے آئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ویب سائٹ عام طور پر گاڑیوں، ریئل اسٹیٹ اور دیگر اشیا کی تجارت کے لیے جانی جاتی ہے۔
ان میزائلوں کے ٹکڑوں کو ’استعمال شدہ ایرانی میزائل اچھی حالت میں برائے فروخت‘ اور ’ایک بار استعمال شدہ بیلسٹک میزائل پرکشش قیمت میں برائے فروخت‘ کے سلوگنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فروخت کنندگان نے میزائلوں کی تصاویر و تفصیل بھی فراہم کی ہے اور انہیں ’بہترین‘ بتایا ہے۔
تشہیر میں میزائلوں کے ایک ’حادثے‘ میں ملوث ہونے کا ذکر ہے جس کے نتیجے میں ان کی باڈی کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید یہ کہ ادائیگی میں قسطوں کی سہولت کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں