سام سنگ نیکسٹ اپنے کام کے ماڈل کو تبدیل کر کے اسرائیل میں اپنی تمام سرگرمیوں کو بیرون ملک منتقل کرے گی
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
تل ابیب:کورین ٹیک کمپنی سام سنگ کی شاخ انویسٹمنٹ کمپنی سام سنگ نیکسٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنے آپریشنز بند کر رہی ہے۔
ویب سائٹ ’سی ٹیک‘ کے مطابق سٹارٹ اپ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والی سام سنگ نیکسٹ اپنے کام کے ماڈل کو تبدیل کر کے اسرائیل میں اپنی تمام سرگرمیوں کو بیرون ملک منتقل کرے گی۔
سام سنگ نیکسٹ کا مرکزی دفتر امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں ہے جبکہ اسرائیل اور کوریا میں کمپنی کے دفاتر ہیں۔ اس کمپنی کا مقصد سام سنگ الیکٹرانکس کے لیے ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔