رانا وحید
ساہیوال :ساہیوال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امداد مستحقین کے لیے آزمائش بن گئ ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ھونے والی غریب مستحق خواتین کو ذلیل کرنے کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آگئی۔
مختلف علاقوں میں چلائی جانے والی ڈیوائسز کو اچانک سے ان کی اصل لوکیشن سے بند کر کے 30 کلومیٹر دور ساہیوال کے سکولوں اور سینٹرز میں شفٹ کر دیا گیا۔ عید پر ملنے والے بچوں کے وظائف کی رقم جو گھروں کے قریب دی جارہی تھی عید سے ایک دن قبل بند کر کے 30 کلومیٹر دور ساہیوال سے لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ جس سے نا صرف دوہری سفری ازیت ھو رہی ہے بلکہ کراءے کی مد میں بھی انکے سینکڑوں روپے خرچ ھو رہے ہیں۔ اس طرح لوگوں کو زلیل و خوار کر کے امداد دینے کا رواج ھمارے معاشرے میں بہت عام ھو چکا ھے۔ رمضان پیکج ھو یا سستا بازار ھو یا یہ کسی بھی قسم کی امداد، ھر جگہ شہریوں کو زلیل کر کے ہی سہولت دی جانے لگی ھے۔ مستحق غریب خواتین نے اپیل کی ھے کہ خدارا ھمیں اس دوہری ازیت سے بچائیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرز جو گھروں اور علاقوں کے قریب ہیں وہیں سے انکو یہ امداد کی رقم دینے کا بندوبست کیا جاے۔
