سجاد انصاری
قصور:قصور این اے 132 (قصور – 1) کے ضمنی انتخابات میں 10 امیدوارمیدان میں اتر گیے۔ جنرل الیکشن 2024 میں اس سیٹ سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف منتخب ھوئے تھے جنہوں نے یہ سیٹ بعد میں چھوڑ دی تھی
اس حلقے سے ھمیشہ ہاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران الیکشن جیتتے آرھے ھیں
الیکشن 2024 میں میاں شہباز شریف نے 137231 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر نے 111116 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ تیسرے نمبر پر ٹی ایل پی فقیر حسین نے 22245 ووٹ حاصل کئے تھے
اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 522156 ھے جن میں۔مرد ووٹرز کی تعداد 292672 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 233484 ھے 1068 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں مرد حضرات کے لئے 584 جبکہ خواتیں کے لئے 484 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے
ضمنی الیکشن 2024 میں این اے 132 سے دس امیدواران حصہ لیں رھے ھیں جن میں دو امیدواران جن میں ملک رشید احمد خان ( پی ایم ایل این ) اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ھوگا
فارم 33 کے مطابق جو امیدواران حصہ لے رھے ھیں انکے نام یہ ھیں
1: ملک رشید احمد خان ( ن لیگ )
سردار محمد حسین ڈوگر ( سنی اتحاد کونسل)
ملک ریاض احمد خان
سردار سرور ڈوگر
ملک مظہر رشید احمد خان
احسن امجد
جنید ڈوگر
شیر احمد
محمد حسین
فیصل رشید خان
اس حلقے میں دو ٹاون جن میں کھڈیاں اور کوٹرادھاکشن شہر اھم ھیں اس حلقہ میں 3 پی پی شامل ھیں جن میں پی پی 175 پی پی 179 اور دس یونین کونسلز پی پی 176 کی شامل ھیں
سابقہ الیکشن میں پی پی 175 سے آزاد امیدوار سردار راشد طفیل خان کامیان ھوئے تھے جنہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ 176 سے ن لیگ کے حمائیت یافتہ محمد الیاس گجر جبکہ پی پی 179 سے مسلم لیگ ن کے حمائیت یافتہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کامیاب ھوئے تھے
مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 132 کے امیدوار ملک رشید احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ماموں ھیں
این اے 132 میں اھم برادریاں یہ ھیں
میو برادری
ڈوگر برادری
آرائیں برادری
رانا برادری
ان چار برادریوں کے ووٹ اس حلقے میں امیدوار کی جیت میں اھم کردار ھیں سب سے زیادہ ووٹ میو برادری کا ھے جو کہ 35 فیصد ھے اس کے بعد 20 فیصد آرائیں برادری ، دس فیصد ڈوگر جبکہ رانا برادری کا سار فیصد ووٹ ھے
اس حلقے میں انفراسٹرکچر ، صاف پانی اور سیوریج کے مسائل سر فہرست ھے اس حلقے میں دو میونسپل کمیٹی ھیں جن میں میونسپل کمیٹی کوٹرادھاکشن اور میونسپل کمیٹی کھڈیاں ھیں