نوازشریف کی پریشانی میں اضافہ:لندن میں خاتون پر تھوکنے کے کیس میں سیکیورٹی گارڈ پر فردِجرم عائد کر دی گئی

خاتون پر تھوکنے کا واقعہ پچھلے سال ستمبر میں پیش آیا تھا، سیکیورٹی گارڈ پر “کامن اسالٹ” کی دفعات بھی شامل ہیں

ڈاکٹر اختر گلفام سے

لندن:پریشان نوازشریف کے لیے ایک اورنیی پریشانی کا اضافہ ہو گیا ہے۔
لندن میں خاتون پر تھوکنے کے کیس میں سیکیورٹی گارڈ پر فردِجرم عائد کر دی گئی

خاتون پر تھوکنے کا واقعہ پچھلے سال ستمبر میں پیش آیا تھا، سیکیورٹی گارڈ پر “کامن اسالٹ” کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔لندن ستمبر 2023 میں نواز شریف کے خلاف عوامی احتجاج میں ان کے سیکورٹی گارڈ نے ایک خاتون پر تھوکا تھا۔جب وہ نواز شریف کے خلاف نعرے لگا رہی تھی۔
کراؤن پراسیکیوشن سروس نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ پر “کامن اسالٹ” کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ نواز شریف کے گارڈ فرید نیموچی کے خلاف خاتون پنزائی چیمہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ کی طرف سے خاتون پر تھوکنے پر عوام کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور قانونی چارہ جوئی عمل میں لانے کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں