رانا وحید
ساہیوال:ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں مریض خوار ہونے لگے،مختلف او پی ڈیز کے متعلقہ پرچی کاونٹرز پر عملہ انتہائی غیر تجربہ کار ہونے کے سبب مریضوں کے لواحقین کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہے،جبکہ بعض اوقات عملہ کاونٹرز کو بند کر کے غائب ہو جاتا ہے،مریض جب تک پرچی بنوا کر او پی ڈی میں پہنچتا ہے تب تک جونیئر ڈاکٹر صاحبان قبل ازوقت سرکاری فرائض کو چھوڑ کر پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کر چکے ہوتے ہیں،مقامی سول سوسائٹی نے سینئر ڈاکٹر صاحبان کی او پی ڈی میں موجودگی سمیت دیگر معاملات کے متعلقہ اعلی احکام سے فلفور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔