شانی غنڈے کا قریبی رشتہ دار تھانہ میں بطور ایس ایچ او تعینات ہے۔جس کی وجہ سے بدمعاش کو غیر ضروری رعائیت حاصل ہے
عائشہ نامی خاتون پر اس غنڈے کا سوٹے برسانا خواتین کی تذلیل سمیت ظلم وزیادتی کی معتبر ترین مثال ہے
رانا وحید
ہڑپہ :سکنہ 1/10ایل کا رہائشی ذیشان عرف شانی ( سوٹا بدمعاش) کی ویڈیو منظر عام پر آ گیی ہے۔
شانی نامی شخص سکنہ 1/ 10 ایل کے رہائشی نے خاتون پر ڈنڈے سے تشدد کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی ریڈ لائن کو نہ صرف نظر انداز کیا بلکہ دھجیاں اڑا دیں
ایک طرف وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خواتین کو جنسی ہراسمنٹ پر ریڈ لائن قرار دیا جا رہا ہے دوسری جانب متذکرہ بالا بدمعاش سوٹا چلا کر ہڑپہ کو کچے کا علاقہ تصور کر رہا ہے
واضح کرتا چلوں کہ یہ عائشہ نامی خاتون اس غنڈے کی سابقہ اہلیہ ہے جو بچاری باامر مجبوری اپنا پیٹ پالنے کی غرض کوئی پرائیویٹ جاب کرتی ہے جس کو اکثر اوقات یہ غنڈہ راستہ روک کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ قبل ازیں ان محرکات کے پیش نظر مظلوم خاتون متعلقہ پولیس کو درخواست بھی گزار چکی ہے
سیاسی اثر و رسوخ اور نئی دولت حائل رہی اور کاروائی ہونا درکنار خاتون کے خلاف گھیرہ مزید تنگ ہوتا گیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق شانی غنڈے کا قریبی رشتہ دار کسی تھانہ میں بطور ایس ایچ او تعینات ہے۔جس کی وجہ سے بدمعاش کو غیر ضروری رعائیت حاصل ہے
عائشہ نامی خاتون پر اس غنڈے کا سوٹا برسانا خواتین کی تذلیل سمیت ظلم وزیادتی کی معتبر ترین مثال ہے
اہل علاقہ کے لوگوں سمیت صحافتی حلقوں، مذہبی تنظیموں اورعلاقہ معززین نے آر پی او ساہیوال ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساھیوال سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی تکمیل ہو سکے –