ساہیوال فلٹریشن پلانٹ سے شہری صاف پانی سے محروم پلانٹ کے اندر گدھوں نے ڈیرے ڈال لئے ، انتظامیہ کی بے حسی پر کمشنر ساہیوال فوری نوٹس لیں

رانا وحید
ساہیوال:ساہیوال فلٹریشن پلانٹ سے شہری صاف پانی سے محروم پلانٹ کے اندر جانوروں نے ڈیرے ڈال لئے ۔جہاز گراؤنڈ میں واقع پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈویژں ساہیوال کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی ایز کی لاکھوں روپے کی گرانٹ سے جہاز گراؤنڈ میں شہریوں کو صاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا لیکن علاقہ مکین عرصہ دراز سے فلٹر کے پانی سے محروم ہیں اور فلٹر کے اندر سے نشئی ٹوٹیاں وغیرہ بھی اتار کر لے گئے ہیں اور فلٹر پلانٹ کی جگہ پر گندگی اور کوڑے کے انبار لگ چکے ہیں اور اب پلانٹ کے اندر گدھوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ کی بے حسی پر کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں