سروسز چیفس،چیف جسٹس، دو وزرائے اعلٰی اور گورنرز کی پارلیمان کے مشترکہ خطاب میں عدم شرکت

پولیٹیکل ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت

اسلام آباد:پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں مدعو کیے گئے کافی مہمان شریک نہ ہوئے۔ سروسز چیفس، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلٰی اور گورنرز بھی مشترکہ اجلاس میں نہ آئے۔ صرف وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی موجود تھے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنے نہ آئے۔
قومی اسمبلی کی مہمانوں کی گیلریوں میں وزرائے اعلیٰ اور سروسز چیفس تو نہ آئے تاہم غیرملکی سفارت کار بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
خلیجی ممالک سمیت، براعظم افریقہ، امریکہ اور برطانیہ کے سفارتکاروں نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں