صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران پی پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان تلخ کلامی

سٹاف رپورٹر نوائے وقت
اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران سنی اتحاد کونسل کے احتجاج اور ’گو زرداری گو‘ کے نعرے لگانے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور پی پی رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل غصے میں آ گئے۔
آغا رفیع اللہ، عبد القادر پٹیل اور سنی اتحاد کونسل کے جمشید خان دستی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر راجہ پرویز اشرف نے بچ بچاؤ کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں