چیچہ وطنی: بے لگام پولیس کی وردی کا ناجائز استعمال، نیلی بتی کی دھونس، غریب سبزی فروش پر تشدد

حاضر سروس ڈی ایس پی ریاض منہاس اپنے بیٹوں کے ہمراہ سبزی منڈی میں غریبوں پر دھونس دھمکی،کہاں ہے وزیر اعلی

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا چیچہ وطنی سبزی منڈی میں لڑائی جھگڑے کا سخت نوٹس

وحید رانا

ساہیوال /چیچہ وطنی :حاضر سروس ڈی ایس پی ریاض منہاس اپنے بیٹوں کے ہمراہ سبزی منڈی میں خریداری کے لئے گئے۔ معمولی تلخ کلامی پر انہوں نے کال کر کے لڑائی کرنے کی نیت سے مزید 30/40 لڑکوں کو بلا لیا۔ جنہوں نے آتے ہی غریب سبزی فروش پر تشدد شروع کر دیا۔ سبزی منڈی کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کاروباری ادارے میں آ کر وردی ,سرکاری ملازمت اور نیلی بتی کی دھونس میں کسی غریب پر تشدد قطعی قابل قبول نہیں۔ تاجروں نے آر پی او ساہیوال, ڈی پی او ساہیوال اور اے ایس پی سرکل چیچہ وطنی سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں ہونے والے واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ورنہ احتجاج کے طور پر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں