ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کا رشوت ستانی کے خلاف فوری ایکشن

رشوت طلب ، اختیارات سے تجاوز کرنے والے تھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار
رانا وحید
ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے رشوت ستانی کے خلاف فوری ایکشن لے لیا۔شہریوں سے رشوت طلب کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے تھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا۔
تھانہ غلہ منڈی چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر فرخ ارشاد جو اپنے آپ کو چوکی غلہ منڈی کا انچارج بتا کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرکے رشوت وصول کر رہا تھا ۔شہریوں کی شکایت پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رانا افتخار احمد کو ہدایت جاری کی کہ اختیارات سے تجاوز کرنے، شہریوں کو بلاوجہ تنگ کر نےاور رشوت وصول کرنے والے وائرلیس آپریٹر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ساہیوال فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں اس طرح کے معاشرتی ناسور جو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں شریف شہریوں کو تنگ کر نے یا ان سے رشوت طلب کرنے کی جرات کریں گےان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں