پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں ’گو نواز گو‘ کے نعرے کی واپسی کے کے بعد اب اپوزیشن نے ’گو زرداری گو‘ کے نعرے بھی لگا دیے۔
صدر مملکت کے خطاب کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین پارلیمنٹ ’گو زرداری گو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
صدر آصف علی زرداری کے 23 منٹ تک جاری رہنے والے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ سنی اتحاد کونسل سپیکر ڈائس کے سامنے سراپا احتجاج رہی۔
سنی اتحاد کونسل کے اراکین جہاں حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے تو وہیں کچھ اراکین سیٹیاں بجانے میں بھی مصروف رہے۔
اپوزیشن رکن جمشید دستی اپنے ساتھ ’باجا‘ لے کر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ صدر آصف علی زرداری کے احتجاج کے دوران وہ ’باجے‘ کا سہارا لے کر شور شرابہ کرتے رہے۔