انڈین الیکشن میں پولنگ کا آغاز، نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ کے لیے جیت یقینی،ڈان ذرایع

انٹرنیشنل پولیٹیکل رپورٹر

نیو دہلی :انڈیا میں آج جمعے کو عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں کمزور اتحاد کے مقابلے میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی کی جیت یقینی ہے۔
96 کروڑ 80 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
73 سالہ نریندر مودی ایک دہائی تک عہدے پر رہنے کے بعد بھی زبردست مقبول ہیں کیونکہ ان کے دورِ حکومت میں انڈیا کی سفارتی اور معاشی قوّت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں ووٹ دینے والے افراد سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ہر ووٹ اہمیت رکھتا ہے اور ہر آواز اہم ہے۔‘
حزب اختلاف کی شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت اپنے حریفوں کو کمزور کرنے کے لیے یہ تحقیقات کر رہی ہے۔
عام انتخابات کے اعلان سے چند ہفتے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مارچ میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ ’ہمارے پاس مہم چلانے کے لیے پیسے نہیں ہیں، ہم اپنے امیدواروں کی حمایت نہیں کر سکتے۔ ہماری الیکشن لڑنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں