فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رُکنیت، مکاری پکڑی گیی،امریکہ نے قرارداد ویٹو کر دی

برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سیکورٹی کونسل میں ووٹنگ کے وقت غیرحاضر رہے،امریکہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دے کر ویٹو کر دیا۔

پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت

جینیوا:فلسطین کو بطور ریاست اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دیے جانے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو امریکہ نے سکیورٹی کونسل میں ویٹو کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق الجیریا کی جانب سے ڈرافٹ مسودے کی قرارداد کی 15 میں سے 12 ارکان نے حمایت کی جبکہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سیکورٹی کونسل میں ووٹنگ کے وقت غیرحاضر رہے۔ اور امریکہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دے کر ویٹو کر دیا۔
سکیورٹی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے اس کے حق میں کم از کم نو ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے ویٹو کے اختیار کو استعمال کرنے سے گریز ضروری ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں