وزیر اعلیٰ پنجاب اورکمشنر ساہیوال سے انجمن حقوق شہریاں کے جنرل سکریٹری رانا رحمان بابا کا فوری طور پر صفائی ستھرائی کرنے کا مطالبہ

وحید رانا
ساہیوال:محکمہ ماحولیات اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے نعرے کو چارچاند لگا نے کی بجاءے اسے گہنا دیا ہے۔ گلیوں کا گندا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے اگ لگائی جانے لگی ،جس سے ساہیوال کی فضا بدبودار اور شہریوں کا سانس لینا محال ہو گیا۔ تعلیمی اور رفاحی اداروں، مسجد کے اگے گٹروں کا گندا پانی کئی دنوں سے کھڑا ہے، جس سے انتہائی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہے اور ماحول بد بوداراور خراب ہو رہا ہے ۔جہاں پر طالبات ، بیمار مریضوں اور نمازیوں کا گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔جس پر ساہیوال کے عوامی حلقوں اور انجمن حقوق شہریاں کے جنرل سکریٹری رانا رحمان بابا نے کمشنر ساہیوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور فوری طور پر صفائی ستھرائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں