رانا وحید
ساہیوال:کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ساھیوال کے حکم پہ چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد میونسپل کارپوریشن ساھیوال وعملہ (پلاننگ ) برانچ نے شہر کے مختلف کمرشل پلازوں جنہوں نے اپنی کنورژن / نقشہ فیس جمع نہی کروائ انکے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات صادرکر دیے ہیں اور نزد فرید ٹاؤن تھانہ چوھدری زاھد کمرشل پلازے والے جو اپنے کاغزات نقشہ چیک نہی کروا رھے تھے ان کے خلاف بھرپور کاروائ کی گئ اور عوام الناس پلازہ مالکان کو ھدایت فرمای کہ اپنے کاغزات اپنی رسیدات تمام دستاویزات اپنے موجودہ مقام پہ رکھیں عملہ پلاننگ / میونسپل آفیسر کسی بھی وقت آپکے پلازہ / کمرشل ھال کے کاغزات چیک کر سکتے ھیں، موقع پر کاغزات نہ ھونے کی صورت میں کاروای عمل میں لائ جاے گی۔